مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل؛ الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
معاملے پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل پھر ہوگا:فوٹو:فائل

معاملے پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل پھر ہوگا:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر غور کے لیے ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی اور قانونی ٹیم کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔ ارکان نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فیصلے پرفوری عملدرآمد کرکے نظرثانی کی اپیل کا انتظار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کل پھر معاملے پر مشاورت کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔