عوام کو روٹیکپڑا اورمکان مہیا نہ کرنیوالی جمہوریت کو ڈی ریل ہوجانا چاہئے طاہرالقادری
حکمرانوں کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو تحریک رک سکتی ہے اور نہ ہی انقلاب کو روکا جاسکتا ہے،سربراہ عوامی تحریک
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہےکہ جو جمہوریت عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان مہیا نہ کرسکے اسے ڈی ریل ہی ہوجانا چاہئے۔
لاہور میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بنیادی حقوق کے مطالبے سے جمہوریت کس طرح ڈی ریل ہوسکتی ہے اور ایسی جمہوریت کا کیا کرنا جس میں غریب کو کچھ نہ ملے تاہم جو جمہوریت عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان مہیا نہ کرسکے اسی ڈی ریل ہی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو تحریک رک سکتی ہے اور نہ ہی انقلاب کو روکا جاسکتا ہے،حکمران اتنا ظلم کریں جتنا وہ خود برداشت کرسکیں۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ انقلاب کے ایجنڈے پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں نظام کی تبدیلی کی خواہش مند تمام جماعتوں سے رابطے بھی کیے جارہے ہیں لہٰذا تمام طبقات سے ملاقاتیں کرنے کےبعد جلد انقلاب کی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔