خیبرپختونخواحکومت کا مظاہروں میں جلائی گئی نجی املاک کے مالکان کومعاوضہ دینے سے انکار

خیبرپختونخوا حکومت کا گستاخانہ فلم کےخلاف پرتشددمظاہروں میں تباہ کی گئی نجی املاک کے مالکان کو معاوضہ دینےسے انکار

پر تشدد مظاہروں کے دوران کروڑوں کا نقصان کیا گیا،پورا کرناحکومت کےبس میں نہیں، بشیر بلور فوٹو ایکسپریس/فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے گستاخانہ فلم کےخلاف پرتشددمظاہروں میں تباہ کی گئی نجی املاک کے مالکان کو معاوضہ دینےسے انکارکردیا ہے


میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر وزیر خیبرپختونخوا بشیر بلورنے کہا کہ حکومت نےکبھی بھی مظاہروں کے دوران تباہ ہونے والی املاک کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پر تشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے کروڑوں روپے کا نقصان کیا جسے پورا کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں۔
Load Next Story