ملتان ائرپورٹ پر غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے درجنوں کوکین بھرے کیپسول برآمد
ملتان ائرپورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے درجنوں کوکین بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں ملتان ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسقط سے آئے غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے 48 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔
گرفتار کیا گیا غیر ملکی انگولا کا رہائشی (افریقی باشندہ) ہے، جس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولز کا مجموعی وزن 624 گرام ہے۔
رواں سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ منشیات اسمگلنگ میں غیر ملکی باشندوں کے بڑھتے کیسز تشویش کا باعث ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔