انسداد پولیو ٹیموں کی غفلت سانگھڑ کے بچے میں وائرس کی تصدیق
نواحی گاؤں داد خان بروہی کے رحمت اللہ کو چند روز سے بخار تھا، اسٹول اسلام آباد لیبارٹری بھیجنے پر وائرس کی تصدیق
سانگھڑ کے نواحی گاؤں داد خان بروہی میں3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا انکشاف۔ اطلاعات کے مطابق پیرومل نے نواحی گاؤں داد خان بروہی میں 3 سالہ بچے رحمت اللہ ولد گل محمد بروہی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
والد گل محمد بروہی نے بتایا کہ چند روز قبل بچے کو بخار ہوا تھا، میرپورخاص کے ڈاکٹر اقبال پٹھان نے علاج کے دوران بچے کا پاخانہ معائنہ کے لیے اسلام آباد لیبارٹری کو بھیجا تھا جس سے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔ ڈبلیو ایچ او سندھ کی فوکل پرسن شریفاں اختر، سانگھڑ کے گل حسن منگی و دیگر نے بچے کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ بچے میں پولیو کا وائرس موجود ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے پیرومل صحت مرکز کا تمام ریکارڈ چیک کیا جس میں پولیو کی ٹیم کبھی کبھار گئی ہیں۔
اس سلسلے میں مقامی افراد نے بتایا کہ متاثرہ گاؤں میں پولیو کی ٹیم نہیں آتی، کاغذی کارروائیوں میں ٹیم دکھائی دیتی ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما امیر محمد چانڈیو نے متاثرہ بچے کے والدین سے ملاقات کی اور علاج میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔