راولپنڈی جلسے کے لیے پی ٹی آئی کا پلان اے اور بی تیار
جلسہ راولپنڈی شہر کے اندر ہی کیا جائے گا، پی ٹی آئی مشاوراتی کمیٹی
راولپنڈی جلسے کے معاملے پر پی ٹی آئی مشاوراتی کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت راولپنڈی جلسے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے جس کے لیے پلان اے اور بی تشکیل دے دیا، جلسہ راولپنڈی شہر کے اندر ہی کیا جائے گا جو علامہ اقبال پارک یا لیاقت باغ میں ہی ہوگا۔
پی ٹی آئی کے پلان بی کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیں۔
این او سی نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی راولپنڈی کی اہم شاہراوں پر ریلیاں نکالے گی جس کی قیادت جڑواں شہروں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی جلسے یا ریلی میں شریک ہوں گے، علی امین گنڈاپور جلسے کے لیے کے پی سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد آئیں گے۔