وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کو سراہا گیا
وزیراعظم نےغزہ میں پولیو مہم کو سراہا اور فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کے حل پر زور دیا
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں بل گیٹس نے ملاقات کی جہاں ملک سے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جون میں بل گیٹس کے دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور دسمبر 2024 میں سیٹل میں گیٹس فاؤنڈیشن کے دورے کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا۔
انہوں نے ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اس کوشش میں دیرینہ تعاون پر بل گیٹس اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی اور ماں اور بچے کی غذائیت کے لیے مسلسل کوششوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے بل گیٹس نے زور دیا کہ پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے ملک بھر میں پولیو ویکسین پروگرام میں وزیراعظم کی ذاتی نگرانی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بل گیٹس نے افغانستان کے ساتھ صحت کے جامع ڈائیلاگ پر بھی روشنی ڈالی اور ان اقدامات کے لیے تعاون کی درخواست کی۔
انہوں نے ان جگہوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر اپنی رضامندی کا بھی اظہار کیا جہاں بچوں کو پولیو ویکسین ابھی تک میسر نہیں ہوئی یا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی تعداد زیادہ ہے خاص طور پر جہاں بچوں کو بیماری لگنے کی شرح زیادہ ہے۔
بل گیٹس نے وزیر اعظم کو شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کی پولیو اور دیگر صحت سے متعلق امداد سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ بی ایم جی ایف کے غذائیت پر کام خاص طور پر حاملہ خواتین کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹس کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یونیسیف کے تعاون سے انہیں اضافی وٹامن فراہم کرکے اسے کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو سراہا اور انہوں نے فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعات کے حل پر زور دیا۔
شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد اتحادی ہونے پر بی ایم جی ایف کی تعریف کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، زراعت اور لائیو اسٹاک جیسے شعبوں میں تعاون وسیع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔