نیٹو فوجیوں کی نیندیں حرام کرنے والا ’’افغانی مکڑا‘‘

دو سال قبل ایک برطانوی فوجی ’’سیمی گورمین‘‘ مکڑے کے کاٹنے کے باعث اپنی ٹانگ سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا،رپورٹ

متعدد فوجی ان خطرناک مکڑیوں کا نشانہ بن چکے ہیں،رپورٹ، فوٹو :فائل

برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو افواج کو ایک انوکھے دشمن کا سامنا ہے۔


یہ دشمن ہے افغانی مکڑا یا ''کیمل سپائیڈر'' افغانستان میں نیٹو فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان مکڑوں کی لمبائی 6 انچ تک ہوسکتی ہے' گو کہ یہ بہت زہریلے نہیں ہوتے لیکن اگر کاٹ جائے تو ان میں ایسا بیکٹیریا شامل ہوتا ہے جو انسانی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد فوجی ان خطرناک مکڑیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور جہاں فوجیوں کے دماغ پر طالبان کے حملوں کا خوف ہوتا ہے وہیں ان مکڑیوں کا بھوت بھی ہر وقت سوار رہتا ہے۔ دو سال قبل ایک برطانوی فوجی ''سیمی گورمین'' مکڑے کے کاٹنے کے باعث اپنی ٹانگ سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

اسی طرح ایک اور فوجی 17 آپریشن اور تین سال بعد صحت یاب ہوسکا۔ ایسے میں کئی نیٹو فوجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ اکثر اوقات تو ایسے ہوتا ہے کہ طالبان کی طرف سے کارروائی کا خوف تو نہیں ہوتا لیکن ان مکڑوں کا خوف ہر وقت کھائے جارہا ہوتا ہے۔
Load Next Story