برازیل ورلڈ کپ کی میزبانی پر 11 بلین امریکی ڈالر خرچ
تاریخ کا مہنگا ترین ایڈیشن ثابت ہوا، 171 مجموعی گولز کا سابقہ ریکارڈ برابر
20 ویں ورلڈ کپ کی میزبانی پر برازیل میں 11 بلین امریکی ڈالر خرچ ہوئے، یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین ایڈیشن ثابت ہوا، اس سے قبل امریکا میں 1994 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے اخراجات کو سب سے زیادہ تصور کیا جاتا تھا، جس پر 30 ملین ڈالر صرف ہوئے تھے۔
اتوار کو ختم ہونے والے میگا ایونٹ میں کئی ریکارڈز بنے، جرمن اسٹرائیکر تھامس مولر نے برازیل کیخلاف ٹیم کی 7-1 سے فتح میں اپنے ملک کا مجموعی طور پر 2 ہزارواں گول اسکور کیا، 106 برس قبل فرٹز بیکر نے جرمنی کیلیے پہلا گول بنایا تھا، برازیل ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر187 یلوکارڈز دکھائے گئے، 10 مرتبہ ریڈ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے پلیئرز کو میدان بدر کیاگیا، سب سے زیادہ 28 ریڈ کارڈز 2006 میں جرمنی میں منعقدہ ورلڈ کپ میں استعمال ہوئے تھے۔
مجموعی طور پر 171 گول اس مرتبہ بھی اسکور ہوئے، اس طرح زیادہ گول کا ریکارڈ برابر ہوگیا جو 1998 کے فرانس ایڈیشن میں بنا تھا، ارجنٹائن نے 24 برس بعد ورلڈ کپ فائنل میں رسائی پائی، امریکی گول کیپر ٹم ہاورڈ نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 16 یقینی حملے ناکام بنائے،انھوں نے یہ کارنامہ بیلجیئم کیخلاف انجام دیا، جرمن اسٹرائیکر میرسلوو کلوز نے سابق برازیلین اسٹار رونالڈو سے ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز چھین لیا، انھوں نے برازیل سے میچ میں ٹیم کیلیے گیند کو جال کی راہ دکھاکر ورلڈ کپ میں اپنا 16واں اور برازیل ایونٹ میں دوسرا گول اسکور کیا، ازبک ریفری روشان ارماتوف نے ورلڈ کپ میں 9واں میچ سپروائز کرکے ریکارڈ بنایا، جرمنی نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ پائی۔