الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیا

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا جو کہ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انٹراپارٹی الیکشنز کیس میں دستاویزات طلب کر رکھی ہیں۔


الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست میں اکبر ایس بابر کو نوٹس بھی جاری کررکھا ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشنز ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن سماعت یکم اکتوبر کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے امیدواروں کونوٹسز جاری کردئیے سماعت میں دلائل دئیے جائیں گے۔
Load Next Story