امریکا میں بدترین طوفان سیلاب سے 20 افراد ہلاک
حکام نے مزید سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی ہے
امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور جیورجیا سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرانے کے نتیجے میں بدترین سیلاب سے تباہی پھیلی اور 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہیلین ریاست فلوریڈیا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکرائی جس کی شدت کیٹگری 4 تھی، جس کے نتیجے میں بندرگاہ میں کشتی الٹ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں سیلاب سے بھر گئی ہیں۔
پولیس اور فائرفائٹرز نے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائی کی اور ہزاروں افراد کو بچایا، جس میں ریاست اٹلانٹا بھی شامل ہے جہاں ایک کمپلیکس سے شہریوں کو نکال لیا گیا جو سیلاب کی زد میں آگیا تھا۔
این ایچ سی نے بیان میں کہا کہ بدترین طوفان، آندھی اور موسلادھار بارشیں جاری ہیں، محکمہ موسمیات نے جیورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا میں مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردیا ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک صورت حال ہے اور مزید بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
رودرفورڈ کاؤنٹی ایمرجنسی کے عہدیداروں نے نارتھ کیرولینا کے مغربی علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ لیک لیور ڈیم کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیونکہ ڈیم کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔