- حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان
- کراچی؛ واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
- وزیراعلیٰ کے پی برہان انٹرچینج پر پھنس گئے، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار
- حسن نصراللہ کی شہادت سے صرف اور صرف مزاحمت مزید طاقتور ہوگی، حماس
- سانحہ 9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
- کے پی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایچ آر سی پی کا فوری اقدامات کا مطالبہ
- وزیراعظم نے بھارت کو منہ توڑ جواب کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی، وزیردفاع
- حزب اللہ کو لبنانی فوج سے زیادہ طاقتور بنانے والے حسن نصراللہ کون تھے؟
- صرف عدالتیں ہی جوڈیشل اختیارات استعمال کر سکتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا کے حصول کی کوشش ناکام، تین افراد گرفتار
- ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل، مسلمانوں سے حزب اللہ کا ساتھ دینے کی اپیل
- اسلام آباد؛ انتظامی افسران کو بطور ایگزیکٹو مجسٹریٹ مقدمات کے فیصلوں سے روک دیا گیا
- حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی
- حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق
- امریکا میں قبل از وقت پیدائشوں میں ریکارڈ اضافہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- روس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت
- پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار
مسوڑھے خراب کرنے والے بیکٹیریا کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں
واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بننے والے بیکٹیریا کسی شخص کے سر اور گردن کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔
محققین نے پایا کہ ایک درجن سے زیادہ بیکٹیریا کی اقسام سر اور گردن کے کینسر کے 50 فیصد بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑی ہوئی ہیں۔
شریک سینئر مصنف ڈاکٹر رچرڈ ہیز کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج منہ کی صحت بخش عادات کو برقرار رکھنے کی ایک اور وجہ پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دانتوں کو برش کرنے اور فلاس کرنے سے نہ صرف پیریڈونٹل بیماری کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ سر اور گردن کے کینسر سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔
محققین نے نوٹ کیا کہ ان میں سے کچھ جرثومے مسوڑھوں کے سنگین انفیکشن میں حصہ ڈالتے ہیں جو جبڑے کی ہڈی اور دانتوں کے گرد نرم بافتوں کو کھاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔