ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 ستمبر 2024
آرادھیا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی ہیں:فوٹو:فائل

آرادھیا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی ہیں:فوٹو:فائل

ابوظہبی: بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ لے جانے کی وجہ بتا دی۔

ابوظہبی میں ایوارڈ فنکشن کی تقریب سے قبل ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تصاویر بنوانے ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہرجگہ آرادھیا بچن کو لے کر کیوں جاتی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کیونکہ آرادھیا میری بیٹی ہے۔ میں جہاں بھی جاؤں گی یہ میرے ساتھ رہے گی اور جائے گی۔

ایک ہفتے قبل پیرس فیشن ویک میں بھی آرادھیا بچن نے ایشوریا رائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔ آرادھیا بچن ہمیشہ تمام نجی اور شوبز تقریبات میں ایشوریا رائے کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ متعدد افراد نے کم عمری سے ہی آرادھیا بچن کو گلیمرس تقریبات میں ساتھ لے جانے پر ایشوریا رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا سے سوال کیا تھا کہ جب آرادھیا ہر وقت آپ کے ساتھ بیرون ملک گھومتی رہتی ہے تو پڑھائی کس وقت کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔