- جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا کے حصول کی کوشش ناکام، تین افراد گرفتار
- ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل
- اسلام آباد؛ انتظامی افسران کو بطور ایگزیکٹو مجسٹریٹ مقدمات کے فیصلوں سے روک دیا گیا
- حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی
- حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق
- امریکا میں قبل از وقت پیدائشوں میں ریکارڈ اضافہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- روس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت
- پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار
- دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے ہوٹل کی تعمیر کا آغاز
- راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا
- شادی میں شرکت کیلئے مہمانوں سے رقم وصولی کی انوکھی مثال
- شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار
- گوگل میپ کی نئی اپ-ڈیٹس پر کام جاری
- شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گرگیا، 6 افراد ہلاک
- وزنی ترین دیوہیکل سبزی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
- راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب
- پنجاب پولیس کو گنڈاپور کا علاج اچھی طرح کرنا آتا ہے، عظمی بخاری
- بانجھ پن کے جدید علاج اور اس سے منسلک طبی مسائل
- والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست
پنجاب پولیس کو گنڈاپور کا علاج اچھی طرح کرنا آتا ہے، عظمی بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو گنڈا پور جیسے بندے کا علاج اچھی طرح آتا ہے اسے سبق سکھائیں گے اور پنجاب پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بات انہوں نے ڈی جی پی آر لاہور میں خواجہ عمران نذیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج جن خدشات کا پہلے اظہار کیا تھا وہ سچ ثابت ہوئے گنڈاپور کے پی کے سرکاری وسائل کے ساتھ ایمبولینس، جیمرز اور کرین لے کر آرہا ہے، یہ تیاری کرکے کوئی جلسہ کے لیے آتا ہے؟ لشکر کشی کے لیے گنڈا پور پھر آ رہا ہے کیا اسے اجازت ملنی چاہیے؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور مسلح جتھوں کے ساتھ راولپنڈی آ رہا ہے جس کے ثبوت ہیں ہمارے پاس، گنڈا پور اسلحہ بردار پولیس فورس کے ساتھ ساتھ ذاتی فورس بھی لارہا ہے مریم نواز نے صاف کہا کہ پنجاب میں قانون و انتظامیہ موجود ہے جمہوریت آئین و قانون بہت ہوگیا اب یہ شیلٹر نہیں چلے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ججز کہتے ہیں جلسے کی اجازت دو کیا ایسے جلسہ کیا جاتا ہے؟ کہتے ہیں 804 دفعہ لگ گئی ہے ہمیں تو دفعہ 144 کی کوئی پروا نہیں، ان کو لاشیں چاہئیں پہلے بھی لاشوں پر سیاست پرانا وطیرہ ہے مگر اب کرنے نہیں دیں گے، پنجاب پولیس کو گنڈا پور جیسے بندے کا علاج اچھی طرح آتا ہے اسے سبق سکھائیں گے اور پنجاب پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔
یہ پڑھیں : ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختون خوا کے بچے کیوں ایندھن بنیں؟ خان کے بچے لندن میں عیاشی کریں جو وہ کلبوں میں جاکر موجیں کررہے ہیں، کے پی ماؤں سے کہوں گی ان کے مقدر میں ڈنڈے سوٹے پیٹرول بم نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور اعلیُ تعلیم ہے، مائیں کے پی کے بچوں کو دہشت گردی کا ایندھن نہ بننے دیں۔
خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکے لیے لگ رہے ہیں، عظمی بخاری
قبل ازیں آج ہی انہوں نے ایک اور پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر جلسہ کرنے آتی ہے۔ کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونا چاہیے یا اے کے 47 ہونا چاہیے۔ ان سے کہا ہے کہ دہشت گرد مت بنو ورنہ دہشت گردوں جیسا ہی سلوک ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پوراے کے 47 لے کر آئے تو کارروائی ہوگی۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ کے پی کے حالات بدترین ہیں۔ وہاں کا پیسہ پنجاب پر یلغار کے لیے لگ رہا ہے۔ہمارے پاس اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ کے پی میں سیکورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج انہوں نے پنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے۔ پنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے ان کو جلسے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوابی کے لیے نکل چکے ہیں۔ وہ کرین اور فائربریگیڈ لے کر پنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں۔ آج ان کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چند شرپسند پاکستان کی کسی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے۔ ایک فتنہ فساد گروپ نے کل بھی وزیراعظم کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ان کو فتنہ فساد یاد آجاتا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔