سوشل میڈیا پرحکومت ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

جے آئی ٹی نے تخریبی مہم کے اہم کردار جبران الیاس کو طلب کرلیا، ذرائع

جے آئی ٹی اب تک 8 افراد کو شامل تفتیش کرچکی ہے:فوٹو:فائل

سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔


ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا اجلاس ہوا۔ جے آئی ٹی نے اب تک 8 افراد کو شامل تفتیش کیا ہے۔ اگلے اجلاس میں جبران الیاس کو طلب کرلیا گیا۔جبران الیاس کا منفی و تخریبی مہم میں ایک کلیدی کردار اد اکر رہا ہے۔ اس کے گروہ کے مزید ساتھیوں سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبران الیاس پاکستان سے باہر بیٹھ کر ملک کے اندرونی و بیرونی عناصرکے ساتھ مل کر ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی منفی و تخریبی مہم کا اہم کردار ہے۔ جبران الیاس ملک میں انتشار،امن و امان کی صورت حال اور عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کے ہرطریقے میں ملوث ہے۔
Load Next Story