راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا مریم اورنگزیب

جلسے میں شرکت نہ کرکے لوگوں نے اپنی وزیراعلیٰ مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کردیا

جلسے میں شرکت نہ کرکے لوگوں نے اپنی وزیراعلیٰ مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کردیا--فوٹو: فائل

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔


سیف سٹی کیمروں کی ویڈیو میں لوکیشن اور وقت کے ساتھ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دور دور تک جلسہ گاہ میں لوگ موجود ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ملک میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ابھی تو آغاز ہے الحمدللہ۔
Load Next Story