- حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا، بائیڈن
- انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلیے متحدہ بزنس فورم کا 31 اکتوبر تک توسیع کا مطالبہ
- حسن نصراللہ کی شہادت، ایران میں 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان
- لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد
- حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا حکم اسرائیل کو نیویارک سے ملا، ایرانی صدر
- حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے خاتون اینکر رو پڑی
- روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، ڈرامائی نتائج سے خبردار کردیا
- جماعت اسلامی کا ملک بھر میں حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
- ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب تاخیر کا شکار
- وزیراعلیٰ کے پی کا اپنے ہی کارکنان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال
- مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
- سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز دو حصوں میں تقسیم، بورڈز آویزاں
- شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات بی اے ایس آئی کرےگا، سی اے اے حکام
- پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے اور کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت
- ہماری جماعت کے تھنک ٹینک نے آج پہلا وائٹ پیپر جاری کردیا ہے، شاہد خاقان عباسی
- آئی ایم ایف کی پاکستان میں معاشی ترقی میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- حسن نصراللہ کی شہادت کا انجام اسرائیل کی تباہی پر ہوگا، نائب ایرانی صدر
- حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان
- کراچی؛ واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
- وزیراعلیٰ کے پی برہان انٹرچینج پر پھنس گئے، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز دو حصوں میں تقسیم، بورڈز آویزاں
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کواٹرز میں دوحصوں میں تقیسم کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا، نئے بورڈ کے ساتھ تربیتی سیسنا 152 ساختہ طیارہ بھی نصب کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو محکموں میں تقیسم کے بعد اہم پیش رفت کے دوران کراچی میں واقع سی اے اے ہیڈ کواٹرز کی جگہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو دے دی گئی ہے۔
بعدازاں سول ایوی ایشن ہیڈ کواٹرز میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا نیا بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے، جس کے اوپر سنگل انجن اور 2 سیٹوں والے سیسنا 152کا ڈھانچہ بھی نصب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اب ادارے کے ریگولیٹری کے امور پر کام کرے گی جبکہ باقی ذمہ داریاں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ذمے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی میں بطور ڈی جی کی ذمہ داری ائیروائس مارشل تیمور اقبال جبکہ سول ایوی ایشن ایشن اتھارٹی کی ذمہ داری نادر شفیع ڈار عارضی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں۔
تقسیم کے بعد دونوں اداروں میں مستقل ڈی جیز تعینات کیے جائیں گے، جس کے اشتہارات شائع کیے جاچکے ہیں، دوحصوں میں تقیسم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ہیڈکواٹرز کراچی ائیرپورٹ اولڈٹرمینل سے کارسازمنتقل کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند ماہ بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ہیڈ کواٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔