راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
انسدادِ ڈینگی مہم کے باوجود پوٹھوہار ٹاؤن کا علاقہ ہاٹ اسپاٹ برقرار
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد الائیڈ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 138 ہوگئی۔
ضلع راولپنڈی میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے 61 مریض سامنے آئے جبکہ رواں سیزن اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1172 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 32 مریض پوٹھوہار ٹاؤن جبکہ سات مریض میونسپل کارپوریشن حدود سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 11، پوٹھوہار رولر سے 15، چکلالہ کنٹونمنٹ اور کہوٹہ سے 3 تین، پوٹھوہار رولر سے 4 اور گوجر خان سے ایک مریض سامنے آیا۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف مجموعی طور پر 3462 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 1401 عمارتوں کو سربمہر جبکہ 2502 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
گزشتہ کارروائیوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی وارننگ کے باوجود ڈینگی لاروا دوبارہ ملنے پر انہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔