یوم عشق رسول پرتوڑ پھوڑکرکے دنیا کوغلط تاثردیا گیا وزیر اعظم

وزیراعظم نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کوفی کس 4 لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے۔۔۔۔

احتجاج کی آڑمیں بعض لوگوں کی جانیں لی گئیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جوکہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، وزیر اعظم فوٹو: ایکسپریس

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عشق رسول میں توڑ پھوڑ کرکے دنیا کو غلط تاثر دیا گیا۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ یوم عشق رسول مناکرہم نےعالمی سطح پراپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے اور اب اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت ہرفورم پر اٹھائیں گے۔


وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کی آڑمیں بعض لوگوں کی جانیں لی گئیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جوکہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

وزیراعظم نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کوفی کس 4 لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story