متاثرین وزیرستان میں پنجاب اورخیبرپختونخواحکومت کی جانب سے15ہزارروپےکی تقسیم شروع
ایک ہزار 800 خاندانوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل سمز کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے، ایف ڈی ایم اے
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے پیش نظر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 15 ہزار روپے کی ادائیگی بھی شروع کردی گئی ہے۔
فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بنوں میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے، باقی رہ جانے والے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے بنوں میں 2 ڈیسک رہیں گے جو آئندہ 2 ماہ تک ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ اب تک ایک ہزار 800 متاثرہ خاندانوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل سمز کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے7ہزار اورخیبرپختونخوا کی جانب سے 8 ہزار روپے بھی آئی ڈی پیز کو ملنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔
ایف ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نادرا کو 54 ہزار خاندانوں کا ڈیٹا تصدیق کے لئے 2 مراحل میں بھجواچکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 38 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں16 ہزار خاندانوں کا ڈیٹا بھیجوایا گیا۔ جس میں سے نادرا نے23 ہزار640 خاندانوں کی تصدیق کردی جبکہ باقی ڈیٹا کی تصدیق نہیں ہوسکی۔