میانمار میں کمر کے نیچے ملک کے نقشے کا ٹیٹو بنوانے پر 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو ملک کی بے عزتی کے مترادف ہے، عدالتی حکم

کمر سے نیچے ملک کے نقشے کا ٹیٹو بنوانا ریاست کی تضحیک میں شامار ہوتا ہے۔ اٹارنی جنرل میانمار فوٓٹو: فائل

میانمار کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ جسم کے نچلے حصے پر ملک کے نقشے کا ٹیٹو بنوانے پر تین سال قید اور 300 ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔


میانمارکے ضلع مندالے کی ایک ماتحت عدالت نے شہریوں کی جانب سے ملک کے نقشے کا ٹیٹو بنوانے کے معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل سے قانونی رائے مانگی۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کا نقشہ ٹیٹو کی صورت میں جسم کے اوپر کے حصے میں قابل قبول ہے کیونکہ اس سے ملک پر فخر کرنے کا تاثر ملتا ہے لیکن جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو ملک کی بے عزتی کے مترادف ہے۔ ایسے ٹیٹو پر یونین سیل لا کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔

سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے وہ جسم کے نچلے حصے میں ملک کے نقشے کا ٹیٹو بنوانے سے اجتناب کریں بصورت دیگر انہیں 3برس قید اور 300 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
Load Next Story