پنجگور میں شہید 7 مزدوروں کی شجاع آباد میں نماز جنازہ اور تدفین
مزدوروں کی میتیں آبائی علاقہ میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا
پنجگور میں شہید ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان پہنچا دی گئیں جنہیں شجاع آباد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ملتان ایئر پورٹ پر میتوں کو وصول کیا اور آبائی علاقوں میں میتیں پہنچائیں۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی ، ایم پی اے سلمان نعیم، ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران بھی موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد کی بستی چدھڑ اور راجہ پور سے تھا۔
مزدوروں کی میتیں آبائی علاقہ میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جہاں ان کو نماز جناز ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے سوگوار خاندانوں سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت کیا۔
قبل ازیں میتیں پہنچنے میں تاخیر کے سبب ورثاء اور اہل علاقہ نے ایم فائیو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تمام محنت کش آپس میں رشتہ دار تھے۔