آپریشن ضرب عضب میر علی میں جھڑپ کے دوران 3جوان شہید 7 دہشتگرد ہلاک

جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں، آئی ایس پی آر

میر علی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں پر فخر ہے, وزیراعظم نواز شریف. فوٹو: فائل

میر علی میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران 3 جوان شہید جب کہ 6 زخمی ہو گئے، جھڑپ کے دوران 7 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 3 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ جھڑپ میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج میر علی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی میر علی میں جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر مطیع اللہ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کا 80 فیصد علاقہ دہشت گردوں کلیئر کرایا جا چکا ہے، بڑی تعداد میں بارود اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
Load Next Story