عمران خان ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے دشمنوں کی مددکررہے ہیںمسلم لیگ ن
عمران خان کچھ بھی کرلیں ہمارا ترقی مارچ نہیں روک سکتے،وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر فیصلہ اور اقدام قومی مفاد کے منافی ہے اور وہ ملک میں انتشار پیدا کرکے دشمنوں کی مدد کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان عدلیہ کو مانتے ہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن کو، وہ کچھ بھی کرلیں ہمارا ترقی مارچ نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر فیصلہ اور اقدام قومی مفاد کے منافی ہے جبکہ شہبازشریف کےبنوں جانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے بھائیوں کی مدد کرنے وہاں گئے تھے اور آئندہ بھی جاتے رہیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ہر پریس کانفرنس میں نیا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کے ہر دعوے کا جواب یو این ڈی پی اور فافن نے دےدیا ہے،عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں وہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو دھمکانا چھوڑ دیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حمایت سےبنتی ہے کسی کی خواہش پر نہیں،عمران خان ملک میں انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمنوں کی مدد کررہے ہیں۔