چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او کی مستقبل سے متعلق حیران کُن پیشگوئی

بہت ممکن ہے کہ ہمارے پاس چند ہزار دنوں میں سپر انٹیلی جنس تیار ہوجائے گی، سیم آلٹمین

[فائل-فوٹو]

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مستقبل کے بارے میں چونکا دینے والی پیشین گوئیاں کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم آلٹ مین نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ بہت ممکن ہے کہ ہمارے پاس چند ہزار دنوں میں سپر انٹیلی جنس تیار ہوجائے گی۔

سی ای او نے مزید کہا کہ اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔ ہم ایسی نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس حد تک خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں جو آج ناقابل تصور لگتا ہے۔


انہوں نے مزید لکھا کہ مستقبل میں ہر کسی کی زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔ اب صرف خوشحال لوگ ہی خوش نہیں ہونگے، اب یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں کو معنی خیز طور پر بہتر کردے گی۔

سیم اکثر اے آئی اصطلاح کو مصنوعی جنرل انٹیلی جنس (AGI) کے متبادل استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اے جی آئی میں مشینوں میں عقل، سیکھنے اور علم کو انسانوں کی طرح پروسس کی صلاحیت ہوتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے بارے میں سیم آلٹ مین کے چونکا دینے والے دعوے اے آئی کیخلاف کئی ہائی پروفائل تنقیدوں کے شائع ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
Load Next Story