14 اگست کو پاک فوج اور آئی ڈی پیز سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائیگا وزیراعظم
وزیراعظم کی زیر صدارت (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا
وزیراعظم نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کے دن کو پاک فوج اور آئی ڈی پیز سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیرداخلہ چوہدری نثار ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئی ڈی پیز کی امداد اور جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد پر مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں لانگ مارچ اور انقلاب کی دھمکیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی،اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حکمت عملی کے لئے قائم کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں۔
اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو آئی ڈی پیز کی بحالی اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی تک ان کی مدد جاری رکھے گی ۔ اجلاس کے شرکا نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔