- کراچی؛ بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق
- کراچی؛ کار کے اندر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والا کمسن بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا
- شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں غذائی قلت کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر دو روزہ تقریب
- ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید کردی
- کراچی: کورنگی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ غیر قانونی ہے، جسٹس منیب اختر
- ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو عام آدمی کے کاروبار کو اہمیت دینی ہوگی، گورنر سندھ
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
- لاہور؛ ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد
- پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پی ایس بی کی پابندی کو یکسر مسترد کردیا
- انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی
- لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار اور ساتھی گرفتار
- شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت
- ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلیے پی ٹی اے نے نئی سہولت شروع کردی
- مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
- نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
- گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
- جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- سوات؛ پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا
مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے نے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے مستقبل میں بی جے پی کی حکمرانی جلد ختم ہوجائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر محبوب علی نے مزید کہا تھا کہ مغلوں نے 850 سال حکومت کی تھی۔ ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔
رکن اسمبلی محبوب علی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک کو جلا رہے ہیں، وہ جان لیں کہ عوام جاگ چکے ہیں۔ 2027 میں آپ ضرور جائیں گے اور ہم واپس آئیں گے۔
سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے اس بیان پر بی جے پی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور ایک نیا تنازع شروع ہوگیا۔
بی جے پی رہنما سبرت پاٹھک نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو جواب دینا چاہیے۔ کیا سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کسی ایک کمیونیٹی کو خوش کرنے کے لیے ہندوؤں کو تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔
بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ اکھلیش یادو کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملک بدل گیا ہے۔ ہندوؤں نے نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دو بار وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے لیڈر سنیل ساجن نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مہنگائی بڑھی ہے، بے روزگاری بڑھی ہے، بی جے پی کی بدعنوانی بڑھی ہے، ان کے جھوٹ بڑھے ہیں، ان کی نفرت کی سیاست بڑھ گئی ہے۔ سرحدیں محفوظ نہیں ہیں، ریاستیں جل رہی ہیں اور وزیر اعظم خاموش ہیں۔ ایک بڑی آبادی بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا چاہتی ہے اس لیے بی جے پی زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہ سکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔