کوسٹ گارڈز کی گوادر سمیت بلوچستان میں کارروائیاں سیکڑوں پستول شراب کی بوتلیں برآمد

خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔

خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے انٹیلیجنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گوادر ( بلوچستان) کے جنرل ایریا موسی گوٹھ میں کارروائی کی۔

دوران سرچ آپریشن 226 عدد گلاک پستول بمعہ میگزین ، 34 عدد بریٹا پستول، 145 عدد 30 بور پستول، 140 اضافی میگزین برآمد کرلیے۔ اسلحے کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گڈانی کے علاقے سے بھی اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 بیئر کے کین برآمد کرلئے۔ گوادر سے ایک اور کارروائی کے دوران 332 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔


اس کے علاوہ وندر اور اوتھل میں ایک مشتبہ گھر اور جھاڑیوں میں چھپائی گئی 44.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

Load Next Story