پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

مکسڈ ٹریفک روڈ پر چلنے والی ایکسپریس سروس کا کرایہ فلیٹ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری

(فوٹو: فائل)

پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا اربن موبلیٹی اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مکسڈ ٹریفک روڈ پر چلنے والی ایکسپریس سروس کا کرایہ فلیٹ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کرائے میں اضافہ طویل فاصلے کے مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، آغاز سے ہی ایکسپریس سروس کا مقصد طویل فاصلے کے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنا رہا ہے۔


ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں 2-3 اسٹاپس کا فاصلہ طے کرنے والے مسافر بھی ایکسپریس روٹس استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لمبے سفر والے مسافروں کو بس میں جگہ نہیں ملتی، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایکسپریس روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے۔

اس اقدام سے طویل فاصلے تک سفر کرنے والے مسافروں پر کرائے کا اثر معمولی ہو گا، جبکہ کم فاصلے والے مسافر زیادہ موزوں روٹس کا استعمال کریں گے۔

جن روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے ان میں ER-09, ER-10, ER-12 اور ER-16 شامل ہیں۔
Load Next Story