اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے ڈی پی سی نے گارنٹی کی رقم بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی
تمام اہل ڈپازٹرز کے لیے گارنٹی کی رقم 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر یکم اکتوبر 2024 سے 10 لاکھ روپے کردی گئی ہے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے اپنے رکن بینکوں کے تمام اہل ڈپازٹرز کے لیے گارنٹی کی رقم 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر یکم اکتوبر 2024 سے 10 لاکھ روپے کردی ہے اس کا فیصلہ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔
گارنٹی کی اس رقم سے اب تقریباً 96 فیصد اہل ڈپازٹرز کو مکمل تحفظ مل جائے گا ڈپازٹ پروٹیکشن اسکیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ڈپازٹرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے اور بینکاری شعبے پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا جائے جس سے ملک میں مالی استحکام کو بھی مدد ملے گی۔
ڈپازٹ پروٹیکشن کی سہولت تمام اہل ڈپازٹرز پر لاگو ہوتی ہے اور اس کے لیے ڈپازٹرز سے کوئی فیس نہیں لی جاتی گارنٹی کی رقم یا محفوظ شدہ ڈپازٹ صرف اس صورت میں قابل ادائیگی ہوتا ہے جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کسی بینک کو ناکام بینک قرار دیتا ہے اس کے سوا کسی اور حالت میں یہ رقم قابل ادائیگی نہیں ہوتی ہے۔