روزگار سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں جرائم پیشہ گروہوں کا شکار

پاکستان سے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ہمیں دھوکے سے آئی ٹی جابز کے لیے کمبوڈیا لایا گیا

(فوٹو: انٹرنیٹ)

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا گئے سینکڑوں پاکستانی وہاں کے غیر قانونی جرائم پیشہ گروہوں کے شکنجے میں پھنس گئے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں پاکستانی شہری اس وقت کمبوڈیا میں مشکل سے دوچار ہیں۔ روزگار کی تلاش میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاست کمبوڈیا جانے والے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ہمیں دھوکے سے آئی ٹی جابز کے لیے کمبوڈیا لایا گیا لیکن یہاں صورتِ حال یکسر مختلف ہے۔


کمبوڈیا پہنچنے پر ہمیں فوری طور پر ویت نام کی سرحد کے قریب ایک قصبے میں منتقل کر دیا گیا جہاں اکثر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس سنگین مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا میں موجود ہمارا سفارتی مشن مشکل حالات سے دوچار ان پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

اس ضمن میں جنوری 2023 سے اب تک ایسے 90 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جا چکا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں کہ جرائم پیشہ گروہوں کا شکار ہونے والے پاکستانی شہریوں کو رہا کر کے واپس وطن لایا جائے۔
Load Next Story