عمر رسیدہ خواتین کیلیے ورزش اور جسمانی کام مفید ہے

ورزش کرنے سے ان میں جلد موت کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے، ماہرین

ورزش کرنے سے ان میں جلد موت کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے، ماہرین، فوٹو : فائل

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عمر رسیدہ خواتین کے لیے ورزش یا جسمانی کام کاج ان کے لیے صحت کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے بہترین دوائی کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ ایسا کرنے سے ان میں جلد موت کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔


مطالعاتی تحقیق کے حوالہ سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق باقاعدگی سے سخت جسمانی ورزشیں یا گھریلو کام کاج کرنے والی بوڑھی خواتین میں دوسری بوڑھی خواتین میں بیماریوں سے ہلاکت کا خطرہ کم پایا گیا ہے۔ ماہرین نے مطالعاتی تحقیق کے حوالہ سے بتایا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے بوڑھے بالغ افراد یا خواتین میں جسمانی معذوری بھی نہیں پائی جاتی اور ان کی جسمانی ساخت اور ظاہری جسمانی کمزوری کے باوجود ان کے تمام اعضاء درست انداز میں کام کرتے ہیں۔

ماہرین نے اعداد و شمار کے حوالہ سے بتایا کہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لنے والی بوڑھی خواتین کم سرگرم خواتین کے مقابلہ میں زیادہ عرصہ تک زندہ رہتی ہیں اور بوڑھی خواتین کے لیے سخت گھریلو کام یا ورزش انھیں جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے میں معاون ہے۔
Load Next Story