ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گیا
سابق سیکرٹری حیدر حسین کے وکیل ظہیر بھٹی بھی 2 رکنی عدالتی بیلف کے ساتھ تھے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سیکرٹری شپ کا معاملے پر توہین عدالت پر کارروائی کیلئے عدالتی بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے ہاکی فیڈریشن پہنچ گیا۔
سابق سیکرٹری حیدر حسین کے وکیل ظہیر بھٹی بھی 2 رکنی عدالتی بیلف کے ساتھ تھے۔ ظہیر بھٹی کا موقف ہے کہ رانا مجاہد نے حیدر حسین کا ایک جعلی عہدہ سے دستبرداری کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پی ایچ ایف کے دفتر پر قبضہ کیا۔
اس نوٹیفیکیشن کو سول عدالت میں چیلنج کیا گیا، عدالت نے سٹے آڑد جاری کرتے ہوئے رانا مجاہد کو اس سیٹ پر بیٹھنے پر روک دیا مگر رانا مجاہد نے عدالت کے حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے تمام سرگرمیاں جاری رکھیں جس پر حیدر حسین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
مزید پڑھیں: سابق پاکستانی پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ
عدالت نے رانا مجاہد کے وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے بیلف کو حکم دیا کہ رانا مجاہد کو گرفتار کرکے عدالت میں ہتھکڑیوں میں پیش کیا جائے، اس حکم کی تکمیل کیلئے بیلف ہاکی فیڈریشن پہنچا ہے۔
دوسری جانب پی ایچ ایف دفاتر کے گیٹ پر تالے اور لائٹس بند ملنے کے بعد بیلف واپس چلاگیا۔