ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
غزہ کے بچے شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں، لوگ جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھیں، نوبل پرائز ونر
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔
امدادی رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کیلئے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تین تنظیموں کنڈر یو ایس اے، اینارا اور راوا فنڈ کو دی جائے گی جس سے غزہ کے بچوں کو کھانا، صاف پانی، طبی دیکھ بھال اور بے گھر خاندانوں کو خیمے فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں 'فوری اور دیرپا جنگ بندی' کا مطالبہ
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ فلسطینی بچے شدید صدمے سے گزرے ہیں جن کے گھر اور اسکول تباہ، دوست اور خاندان کے افراد مارے جا چکے ہیں۔
انہوں نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے ہر روز غزہ کے فلسطینی بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں جو شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھیں۔