معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی کراچی پہنچے، جامعہ بنوریہ کے نائب مہتمم نے ان کا استقبال کیا
معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کراچی پہنچ گئے۔
کراچی ایئرپورٹ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور وفد کا استقبال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے شیخ فارق نائیک بھی ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نماز مغرب کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ادا کی اور نماز مغرب کے بعد ائیر پورٹ سے میزبان کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، 'امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے'
قبل ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک نجی ائیر لائن کی پرواز پی ایف 124 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور ان کا طیارہ شام کو 5 بج کر 45 منٹ پر جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا تھا۔