پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بندرگاہوں کو جدید بنانا ہے
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کے لیے پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بندرگاہوں کو جدید بنانا ہے۔
اس معاہدے کی تکمیل میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر برائے صنعت، کاروبار اور مالیاتی امور "مسٹر مورٹن بوڈسکوف" اور پاکستان کے وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے دستخط کیے۔
اس موقع پر وزارت خزانہ، صنعت و تجارت کے وزرا اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران بھی موجود تھے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے۔
آج ہونے والے معاہدے سے بین الاقوامی کمپنی مارسک پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ بزنس کا آغاز کر دے گی اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستان اور ڈنمارک کے سفرا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔