سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے 11 ، سندھ اسمبلی کے7 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی

(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 11 ، سندھ اسمبلی کے7 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی۔


معطل قرار دیے جانے والے اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحاق خان،محمد علی، کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان کی رکنت بھی معطل کی گئی۔

سندھ اسمبلی سے معطل ہونے والوں میں عدیل احمد ،حزب اللہ بوگیو،ارسلان تاج،عارف مصطفے ،جتوئی علی،علی شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں، مذکورہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک معطل رہیں گے۔
Load Next Story