شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سیکیورٹی لائحہ عمل کی منظوری
سمٹ میں کئی سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی سمٹ کی تیاریوں کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا،جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سربراہی اجلاس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سمٹ میں کئی سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد پوری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر فول پروف انتظامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا اور ایس سی او کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کو خوبصورت بنایا جائیگا اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
دریں اثنا اکتوبر کے وسط میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور چین کے وزیر اعظم کے متوقع دورے کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور لائحہ عمل کی تیاری پر زور دیا گیا۔