ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے 3 نوجوان گرفتار
گرفتار نوجوانوں کا تعلق سویڈن سے ہے، پولیس حکام
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب صبح 3 سے 4 بجے کے قریب ہوئے۔ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکوں سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ عمارت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکوں کے بعد 3 سوئیڈش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دو نوجوانوں کو کوپن ہیگن کے ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے نوجوان کو کسی دوسرے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔
اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور سرچ آپریشن کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد حکام نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔