ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ کا آغاز آج ہوگا
قومی ٹیم آج شام 6 بجے سری لنکا کیخلاف میدان میں اُترے گی
چمچماتی ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چھڑے گی، 10 ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے مدمقابل آئیں گی، دنیا کی 150 بہترین خواتین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔
افتتاحی روز گروپ آف ڈیتھ میں شریک ٹیمیں پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شام 6 بجے مدمقابل آئیں گی جبکہ اسی روز بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا جمعرات سے یواے ای میں آغاز ہورہا ہے تاہم میزبانی کے حقوق بدستور بنگلہ دیش کے پاس ہی ہیں، ایونٹ میں مجموعی طور پر دنیا کی 150 بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
18 روزہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
اسی طرح گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی
دوسری جانب پاکستان نے ٹورنامنٹ سے قبل اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست ہوئی، البتہ پلیئرز ایونٹ میں بہتر کھیل کیلیے پْرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوگیا
گزشتہ روز بھی ویمنز ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں دوپہر ایک سے سہہ پہر 4 بجے تک سخت گرمی میں ٹریننگ کی، اس میں دیگر کوچز نے بھی کھلاڑیوں کو آنے والے اہم ترین معرکوں کیلیے مشقیں کرائیں۔