ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شکست

119 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 103 رنز بناسکی

فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔


ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی۔ اسکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ کپتان کیتھرین بریس اور ایلسا لسٹر 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ کا آغاز آج ہوگا

مذکورہ تین بلے بازوں کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکی، بنگلادیش کی طرف سے رتو مونی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story