ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کا سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف
دونوں ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہیں
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دے دیا۔
دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، فاطمہ ثنا 30، ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
سری لنکا کی طرف سے اودیشکا پرابودھانی، سوگاندیکا کماری اور چماری اتھاپتھو نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، کاویشا دلہاری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔