خضدار میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گرد افغانستان سے خضدار پہنچنے تھے، سی ٹی ڈی ذرائع

فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے خضدار میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے علاقے ساسول میں ناکہ بندی کی جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے موٹر سائیکل پر سوار چار دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد افغانستان سے خضدار پہنچنے تھے۔
Load Next Story