حسد جلن اور منفی رویہ فالج کی سب سے بڑی وجہ ہوتاہے جدید تحقیق میں انکشاف

دوسروں کےخلاف کینہ اور نفرت رکھنے والوں میں دیگر افراد کے مقابلے میں فالج کے امکان دوگنا زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق

فالج کی وجوہات میں روایتی کے علاوہ نفسیاتی وجوہات بھی شامل ہے، تحقیق فوٹو: فائل

امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دوسرے لوگوں کے لئے منفی سوچ ، حسد اور جلن میں مبتلا افراد میں فالج کے حملوں کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔


امریکی طبی جریدے 'دی ریسرچ اِن اسٹروک' میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 45 سے 84 سال کی عمر کے 6ہزار 700 افراد کی ذہنی کیفیت اور ان کے رویوں سے متعلق معلومات اکھٹا کی گئیں۔ تحقیق کے دوران ذہنی دباؤ ،غصے اور دوسروں کے خلاف نفرت کے احساسات میں مبتلا افراد کی حالت پر دو سال تک نظر رکھی گئی۔ تحقیق کے دوران محققین نے اندازہ لگایا کہ جن افراد میں دوسروں کے خلاف کینے اور نفرت کے جذبات زیادہ تھے، اُن میں دیگر افراد کے مقابلے میں فالج کے امکانات بھی دو گنا زیادہ تھے۔

تحقیقاتی رپورٹ کی مصنفہ سوزن ایورسن روز کا کہنا ہے کہ دنیا میں انسان کی اوسط عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی نفسیاتی خصوصیات اور بیماریوں کے باہمی تعلق کے بارے میں بھی تحقیق ضروری ہوتی جا رہی ہے۔ فالج اور انسانی نفسیات کے مابین گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔ ماضی میں فالج کے خطرات سے متعلق تحقیق میں تمام تر توجہ اس کی روایتی وجوہات پر مبذول کی جاتی رہی ہے لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ فالج کے حملوں کی وجوہات میں اتنی ہی اہمیت نفسیاتی خصوصیات کی بھی ہے۔
Load Next Story