احتجاج رکوانا ہے تو قیدی 804 سے رابطہ کریں علی امین گنڈا پور

راستے بند کرنا معمول ہے ہم راستے کھولیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہم آج ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈا پور:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ خبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ احتجاج رکوانا ہے تو قیدی نمبر 804 سے رابطہ کریں۔

پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کیس کی سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے۔ جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کردیں ہم نے ڈی چوک جانا ہے۔


علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مجھ سے رابطے کا کوئی فائدہ نہیں۔ احتجاج رکوانا ہے تو قیدی نمبر 804 سے رابطے کریں۔ میرا سب کے لیے پیغام ہے کہ آزادی اور آئین کی بالا دستی کے لیے نکلنا ہے۔ راستے بند کرنا معمول ہے۔ ہم راستے کھولیں گے۔

 
Load Next Story