وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے جوان ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے وزیر اعظم کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور متاثرین کی امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امن و استحکام پاکستان کی منزل ہے۔ پاک فوج کے جوان ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں عظیم قربانیاں دے رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو ہر ہرممکن وسائل فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، ان کی بحالی اور دوبارہ آباد کاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس سلسلے میں ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔