پی ٹی آئی احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی کا موٹرویز پر خون خرابے کا پروگرام ہے، عظمیٰ بخاری
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو سامنے آںے پر عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا کہ اس بھائی کا سچ بولنے اور دہشت گردوں کا اصل پلان اور چہرہ دکھانے کا شکریہ۔ انکا گولی چلانے اور غلیلوں میں کانچ کے ٹکڑے ڈال کر پولیس والوں کو مارنے کا پروگرام ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موٹرویز پر خون خرابے کا پروگرام ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال دے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ پاک ان کو ہدایت دے اور اس ملک پہ رحم کرے۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
واضح رہے کہ ڈی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر انتظامیہ نے دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے داخلی راستے سیل کر دیے ہیں جس کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈی چوک سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو شہری اور ایک تحریک انصاف کا کارکن شامل ہے۔
اسلام آباد جانے والے شہریوں سمیت ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروسز معطل ہیں۔ پنجاب کے 4 شہروں لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔