بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ پاکستان رینجرز کا بھرپور جواب

بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے چھر واہ سیکٹر پر رینجرز کی چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کی، عسکری ذرائع

مئی میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بھارت کی سرحدی فوج نے چھرواہ سیکٹر پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چھرواہ سیکٹر میں چناب رینجرز کی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ چناب رینجرز کے جوانوں نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فورسز کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ واقعے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
Load Next Story