شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے

فائل فوٹو

پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان شیڈول کیا گیا ہے۔


بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے فیصلے کو سراہانا چاہیے، ایس سی او کا اجلاس بہت اہم ہے اور موجودہ صورتحال میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ پاکستان اور بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن ہیں۔
Load Next Story