مسلم لیگ ن سیاسی مقاصد کے لئے فوج کو ملوث نہ کرے چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ن) آرمی چیف کو ڈی چوک لے جاکر نئی روایت نہ ڈالے،سربراہ مسلم لیگ (ق)

14 اگست قومی دن ہے ہمیں اس کے تقدس کا بھی خیال رکھنا چاہئے ۔ شجاعت حسین۔ فوٹو:فائل

JUBAIL, SAUDI ARABIA:
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی مقاصد کے لئے فوج کو ملوث نہ کرے اور آرمی چیف کو ڈی چوک لے جاکر نئی روایت نہ ڈالی جائے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں ہی حل کرنا چاہئے، 14 اگست قومی دن ہے ہمیں اس کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے تاہم اس وقت سیاسی مقاصد کے لئےآزادی کے دن کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی مقاصد کے لئے فوج کوملوث نہ کرے اور آرمی چیف کو ڈی چوک لے جاکر نئی روایت نہ ڈالی جائے۔

صدرمسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تاریخی لحاظ سے فوجی پریڈ 23 مارچ کو ہوتی تھی لیکن اس کو بھی ختم کردیا گیا تھا۔
Load Next Story